مشہور پاکستانی اداکارہ نے اپنے ماضی کے متعلق بہت بڑا انکشاف کردیا

مشہور ومعروف پاکستانی ماڈل اور اداکارہ ایشل فیاض سے آج کون واقف نہیں ہے، ان کا شمار پاکستان شوبز انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکاراؤں میں ہوتا ہے، اداکارہ نے انتہائی کم وقت کے عرصے میں اپنی زبردست فنی صلاحیتوں اور انتھک محنت کے ذریعے انڈسٹری میں اپنی ایک منفرد پہچان قائم کی ہے۔

اگرچہ زندگی میں مشکل وقت اور آزمائش کوئی غیرمعمولی بات نہیں، یہ سب کی زندگیوں کا حصہ ہے، لیکن اداکارہ ایشل فیاض نے بچپن میں جس کٹھن آزمائش کا سامنا کیا، وہ یقیناً ناصرف افسردہ ہے بلکہ ہمارے معاشرے کا بھیانک چہرہ بھی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے ایک شو میں اداکارہ ایشل فیاض کو بطور مہمان مدعو کیا گیا تھا، جہاں دوران شو جب ان سے بچپن کے متعلق سوالات کئے گئے، تو انہوں نے انکشاف کیا کہ بچپن میں ان کے سوتیلے والد نے انہیں 4،3 بار جن سی زیاد تی کا نشانہ بنانے کی کوشش کی۔

فلم کاف کنگنا سے اپنے فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی اداکارہ ایشل فیاض نے مزید بتایا کہ ان کی عمر محض 3 برس تھی جب ان کے والد کا انتقال ہوا، چنانچہ والدہ نے دوسری شادی کرلی۔ لہذا ابھی وہ تھوڑی بڑی ہی ہوئی تھیں کہ ان کے سوتیلے والد نے ان کے ساتھ ج نسی زیاد تی کرنے کی کوشش کی اور یہ صرف ایک بار نہیں ہوا بلکہ تین بار ان کے والد نے ان کے ساتھ یہ گھناؤنا کام کرنے کی کوشش کی۔

اداکارہ ایشل فیاض کا کہنا تھا کہ جب چوتھی بار انہوں نے حملہ کیا تو میں نے پھر یہ سب کچھ والدہ کو بتانے کا فیصلہ کیا۔ تاہم اس سے قبل انہوں نے اس واقعے کے بارے میں پہلے اپنی بہن کو بتایا اور پھر دونوں بہنوں نے مل کر والدہ کو پورے ماجرے کے حوالے سے آگاہ کیا۔

اداکارہ ایشل فیاض پروگرام کے دوران بچپن میں اپنے ساتھ ہوئے اس ناخوشگوار واقعے کو بتاتے ہوئے روپڑیں اور کہا کہ آج بھی جب وہ اس واقعے کو یاد کرتی ہیں تو انہیں بہت دکھ ہوتا ہے۔ ایشل فیاض کے مطابق میری امی اور سوتیلے والد کے درمیان طلاق کی وجہ بھی یہی واقعہ بنا۔ اس کے بعد میری والدہ نے پھر دوبارہ کبھی شادی نہیں کی۔

واضح رہے ماڈلنگ سے شوبز کیرئیر کا آغاز کرنے والی ایشل فیاض نے اپنے ڈرامہ کیرئیر کا آغاز سال 2015 میں ڈرامہ سیریل “آبرو” سے کیا تھا، جس میں انہوں نے اپنی زبردست اداکاری کے ذریعے جہاں سب کی توجہ اپنی طرف مرکوز کروائیں وہیں پھر گویا انہوں نے کیرئیر میں پلٹ کر نہ دیکھا ہو، اس کے بعد انہوں نے پیمانے اور تعبیر جیسے کامیاب ڈراموں میں بھی اداکاری کے جوہر دیکھائے۔ جبکہ سال 2019 میں انہوں نے مشہور رائٹر خلیل الرحمان قمر کی فلم “کاف کنگنا” سے اپنے فلمی کیرئیر کا آغاز کیا۔ ان دنوں بھی وہ خلیل الرحمان قمر کے ساتھ فلم “میں ہوں تیری گلناز” کا حصہ ہیں۔

یاد رہے چند روز قبل فیصل آباد میں جن سی زیا دتی کا ایک ہولنا ک واقعہ پیش آیا تھا، جہاں 5 سا لہ بچی کو سوتیلے نے جن سی ز یاد تی کا نشانہ بنانے کے بعد گلا گھو نٹ کر ق ت ل کردیا تھا۔ بعدازاں متاثرہ بچی کی لا ش گھر گھر کی سیڑھیوں کے نیچے سے برآمد ہوئی تھی۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published.