ایک کالج میں نوجوان لڑکی اس کی دوستی کلاس میں ہی ایک لڑکے سے ہو گئی

لڑکے لڑکیوں کو کیسے بچانتے ہیں ؟ یہ کہانی ایک نوجوان لڑکی کی ہے جس نے دوسرے شہر کی ایک یونیورسٹی کالج میں داخلہ لیا اور کچھ عرصے بعد اس کی دوستی ایک کلاس میں ہی ایک لڑکے سے ہو گئی ۔ نائٹ ہ یہ رات رات پر باتیں کرنا اور ایس ایم ایس پیچ کے ذریعے ہر وقت رابطے میں رہنا اسکا معمول بن گیا ۔ پھر معاملہ باتون سے ملا قاتوں تک جا پہنچا ۔ اور پھر فرصت کے

لمحات میں ساتھ ساتھ گھومنا پھرنا انکا معمول بن جب لڑکے نے دیکھا کہ لڑکی پوری طرح اسکے چنگل میں پھنس چکی ہے تو اس نے لڑکی کو شادی کی آفر کر دی مگر ابھی لڑکی شادی کے لئے ذہنی طور پر تیار نہیں تھی ، اسنے ابھی سنجیدگی سے اس بارے میں سوچا ہی نہیں تھا کیونکہ ابھی تو اسکا تعلیمی سلسلہ جاری تھا ۔ اب وہ سوچنے لگی کہ وہ اس ادی کو کیسے ممکن بناۓ ؟

اپنے والدین کو اپنی محبت کا کیسے بتاۓ ؟ اسکے والدین کیا سوچیں گے ؟ ایسے ہی بیسیوں سوالات اسکے ذہن میں گردش کرنے لگے ۔ لڑکی تو شدید تذبذب میں تھی کیا جواب دیتی ؟ لڑکی کی طرف سے کوئی واضح جواب نہ ملنے پر لڑکے نے کہا شاید تم کو مجھ پر بھروسہ ہی نہیں ہے یہ ایک طرح کا نفسیاتی دباؤ تھا جو کہ وہ لڑکا ، لڑکی کو فکری اور ذہنی طور پر مفلوج کرنے

کے لیے استعمال کر رہا تھا ۔ لڑکی نے کہا کہ وہ اس پر تو بھر پور اعتماد کرتی ہے لیکن ابھی اس میں اپنے والدین سے بات کرنے کی ہمت نہیں ۔ لڑکے نے اسے اپنے اپارٹمنٹ میں آنے کی دعوت دی ۔ لڑکی نے اسے یہ یقین دلانے کے لیے کہ وہ اس پر مکمل بھروسہ کرتی ہے اسکی دعوت قبول کر لیا ۔ لڑکے نے کرائے کے اس اپارٹمنٹ میں اسکا شاندار و یکم کیا رومان پرور ماحول میں لڑکی سے کہا ایک دن ہمارا بھی

ایسا ہی ایک چھوٹا سا گھر ہوگا جس کی ملکہ تم ہو گی کچھ ایسی ہی جذباتی باتوں کے ساتھ ساتھ لڑکے کی دست درازی بھی بڑھنے لگی ۔ اور اپنی بے لگام حرکتوں پر معذرت بھی کر لی ۔ لیکن اسکے بعد اپنے لڑکی کو نظر انداز کر نا شروع کر دیا اور رابطہ بھی کم کر دیا ۔ لڑکے نے اس سے کہا کہ اسے لگتا ہے کہ تم مجھ سے ،، سچا پیار ،، نہیں کر تیں ، مجھے ،، اپنا نہیں ،، سمجھتیں ۔ وہ جذباتی لڑکی ، لڑکے کو اپنی سچی محبت کا

یقین دلانے کے لیے ایک بار پھر اس لڑکے کے اپارٹمنٹ میں جا پہنچی ۔ اور پھر اپنی ،، سچی محبت ،، کا یقین دلانے کے لیے خود کو اس لڑکے کے سپرد کر دیا ۔ اب کہانی نے نیا رنگ اختیار کر لیا ۔ یہ ایک لڑکی کی داستان نہیں ، ہر رومانیت پسند لڑکی اپنی لو سٹوری میں اسکی جھلک دیکھ سکتی ہے ۔ چہرے ، مقامات اور ماحول مختلف ہو سکتا ہے لیکن ،، طریقہ واردات ، ہر کہانی میں یکساں ہے ۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published.