خاتون کے نازک حصے سے 6 کروڑ کی ہیرون برآمد کیپسول نکالنے میں ڈاکٹرز کو 11 دن لگ گے

جے پور (این این ایس نیوز) بھارتی ریاست راجستھان میں ایک خاتون کے نازک حصے اور پیٹ میں چھپائی گئی چھ کروڑ روپے مالیت کی ہیرون برآمد کرلی گئی۔

نیوز 18 کے مطابق خاتون سوڈان کی شہری ہے جو شارجہ سے راجستھان کے دارالحکومت جے پور پہنچی تھی۔ ایئر پورٹ پر خاتون کی تلاشی لی گئی تو اس کے جسم میں منشیا ت کی موجودگی کا پتا چلا۔ کسٹم حکام نے خاتون کو ہسپتال میں داخل کرایا جہاں ڈاکٹرز نے اس کے جسم میں چھپائے گئے 88 کیپسول نکالے گئے۔ ڈاکٹرز کو خاتون کے جسم میں سے منشیا ت کے کیپسول نکالنے میں 11 دن لگے۔

ڈاکٹرز کے مطابق ملزمہ نے اپنے نازک حصے اور پیٹ میں یہ کیپسول چھپا رکھے تھے۔ ہیرون کے ان کیپسولز کو انتہائی مہارت کے ساتھ پیٹ میں رکھا گیا تھا کیونکہ اگر ان میں سے ایک بھی پھٹ جاتا تو خاتون کی موت واقع ہوجاتی ۔ ڈاکٹرز نے بتایا کہ ملزمہ کے جسم میں نو گرام ہیرون موجود تھی جو کہ جان لیوا ہوسکتی تھی تاہم اسے بروقت طبی امداد دے کر بچالیا گیا۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published.