جس ماں نے پہلے بھی شہید کھو دیے، آج ایک اور بیٹا شہید ہوگیا ۔۔ ارشد شریف کی والدہ نے بیٹے سے متعلق کیا کہا؟ ماں کی دہائی

ارشد شریف کی والدہ کی ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ روتے ہوئے بیٹے کے متعلق بتا رہی ہیں۔ ویڈیو میں ماں کہتی ہیں کہ: ” بیٹے کو جان بچانے کے لئے ملک سے بھیجا تھا کیا معلوم تھا کہ وہ وہیں مار دیا جائے گا۔ وہ حق اور سچ کی جنگ لڑ رہا تھا وہ پاکستان کی جنگ لڑ رہا تھا، میرے اللہ اس کی قربانی کو قبول فرما۔”

جرات مند صحافی جو برسوں سے ڈٹا ہوا تھا میدان میں وہ جو سوال پوچھنے کی جرت رکھتا تھا، وہ جو آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر بات کرتا تھا، مسکراتے ہوئے سب کو بتاتا تھا، وہ جو مکمل ثبوت کے ساتھ بات کرتا تھا، وہ ارشد جو ہم سب کا بہت قریبی تھا، وہ ارشد جس کی ماں نے پہلے بھی شہید کھو دیے تھے، اس کا آج ایک اور بچہ شہید ہوگیا۔ارشد جہاں بھی اللہ نے آپ کو رکھا ہمیشہ ایک شان و توقیر سے رکھا اور آگے بھی آپ کا مقام بلند کرے

ارشد شریف کی والدہ کی باتیں سن کر ایک اور خاتون روتے ہوئے ارشد کے حق میں بول پڑیں۔ ویڈیو میں کہا کہ:

کون ہے جو اس بچے کی موت کے ساتھ انصاف کرے گا؟ وہ بچہ جو ملک کی خدمت کرنے کے لئے کام کرتا تھا اس کو یوں بے دردی سے مار دیا جائے گا؟ آج ارشد گیا ہے، کل کوئی اور جائے گا؟

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.