چہرے کی جھائیاں اور جھریاں ہوں، یا پھر انکھوں کے گرد موجود ہلکے ان سب ہی کو آپ بہت آسان اور سستے طریقے سے دور کر سکتے ہیں، وہ بھی صرف کیلو کے چھلکوں سے۔

چہرے کی جھائیاں اور جھریاں ہوں، یا پھر انکھوں کے گرد موجود ہلکے ان سب ہی کو آپ بہت آسان اور سستے طریقے سے دور کر سکتے ہیں، وہ بھی صرف کیلوں کے چھلکوں سے۔

اگر جاننا چاہتے ہیں کیسے تو اس تحریر کو آخر تک ضرور پڑھیں کیونکہ آج آپ کو کے فوڈز بتانے جا رہا ہے ایسا سستا اور آسان طریقہ جس سے آپ کر سکیں گے اپنے کئی مسائل کا خاتمہ وہ بھی آسانی سے۔

• کیلے کا چھلکا لیں اسے چہرے پر خوب اچھی طرح رگڑیں، اس سے آپ کی جلد صاف ہوگی، اور کھلے مسام اور گڑھیں دور ہوں گے۔

• ایک کیلے کا چھوٹا سا ٹکڑا کاٹیں، اس کو انڈے کی زردی میں ڈپ کریں، اب اس کو آنکھوں پر رکھ لیں، اس سے آنکھوں کے گرد موجود سیاہ ہلکے باآسانی دور ہوں گے۔

• اگر آپ کے چمڑے کے جوتوں پر نشانات پڑ گئے ہیں تو اس پر کیلے کا چھلکا رگڑیں نشانات اور دھبے دور ہو جائیں گے۔

• جسم کے کسی حصے پر چوٹ لگنے کے بعد کھرنٹ جم گئی ہے، تو اسے بنا درد کے دور کرنے کے لئے اس پر کیلے کا چھلکا رگڑیں، اور آدھے گھنٹے کے لئے اس سے لپیٹ کر رکھیں، چوٹ پر جمنے والی کھرنٹ نکل آئے گی۔

• پاؤں یا ہاتھ میں درد ہے، تو اس پر کیلے کا چھلکا لگا کر کچھ دیر چھوڑ دیں درد دور ہو جائے گا۔

• اگر آپ اپنی جلد کو نرم و ملائم اور چمکدار بنانا چاہتے ہیں تو کیلے کے چھلکے پھینکنے کے بجائے اس سے جلد کا مساج کریں۔

• اگر آپ گوشت گرل کرنا چاہتے ہیں مگر چاہتے ہیں کہ یہ جلدی گل جائے تو گوشت پر کیلے کے چھلکے لپیٹ کر اسے گرل کریں جلدی گوشت گل جائے گا اور بہت جوسی بھی بنے گا۔

Sharing is caring!

Sharing is caring!

Categories

Comments are closed.