بے بہا طاقت کے لیے دس بادام اور سات دانے کشمش

بادام کا دودھ اپنی بھرپورغذائیت، ذائقہ اور مزیدار خوشبو کی وجہ سے دنیا کے بہت سارے ممالک میں وسیع پیمانے پر استعمال ہو رہا ہے۔بولڈ سکائی ویب سائٹ کے مطابق بادام انسانی صحت کے لیے بے شمار فوائد اور بہترین ذائقے کے ساتھ ایک ہلکی پھلکی غذا ہے۔بادام کا دودھ بادام سے تیار کردہ اشیا میں سے سب سے زیادہ مشہور ہے۔

یہ دنیا کے مختلف ممالک میں اپنی بھرپور غذائیت اور ذائقہ کی وجہ سے بڑے پیمانے پر مقبول ہوا ہے کیونکہ یہ صحت مند اور مزیدار خوشبو والا دودھ ہے۔غذائی ماہرین اسے گائے کے دودھ کا متبادل کہتے ہیں۔ بادام کے دودھ کے فوائد حاصل کرنے کے لیے اسے پیس کر کریم بنا لیں اس کے بعد اس کا دودھ تیار کر لیں۔درج ذیل طریقے پر عمل کر آپ اپنے گھر میں ہی بادام کا دودھ تیار کر سکتے ہیں: رات میں دو کپ بادام پانی میں بھگو دیں اور صبح انہیں چھان کر پانی سے الگ کر لیں۔اب بادام کے چھلکے اتار لیں اور چھلے ہوئے باداموں کو گرینڈر میں ڈال کر اچھی طرح پیس لیں پسے ہوئے کریم نما باداموں کو پانی میں ڈال کر ایک سے دو منٹ تک مکس کر لیں۔بادام کا دودھ 4-5 دن فریج میں رکھا جا سکتا ہے۔محققین کا خیال ہے کہ بادام کا دودھ ان بچوں اور بڑوں کے لیے ایک اچھا متبادل ہے جو دودھ استعمال نہیں کر سکتے۔

یہ سبزی خور انسانوں کےلیے بھی بطور غذا ایک اچھا انتخاب ہے۔بادام کا دودھ بہت سے وٹامنز اور معدنیات سے مالا مال ہوتا ہے۔ ان میں وٹامن ای، رائبو فلاوین، وٹامن ڈی، تانبا ، زنک، کیلشیم، میگنیشیم اور فاسفورس موجود ہیں۔ تاہم اسے خریدتے وقت احتیاط برتیں اور اس میں زیادہ چینی یا اضافی مواد نہ ہو۔ بادام کے دودھ کے سات فوائدبادام کے دودھ میں درجہ حرارت کی کمی اسی طرح شوگر کی کم مقدار ہوتی ہے۔اس وجہ سے اس سے وزن نہیں بڑھتا کیونکہ یہ اشیاء وزن بڑھاتی ہیں۔ب ادام میں وزن کم کرنے والے اجزاء کی کثیر تعداد موجود ہوتی ہے۔بادام کا دودھ خون میں شوگر کی مقدار کو نہیں بڑھاتا، شوگر کے مریضوں کےلیے یہ مناسب دودھ ہے۔بادام کا دودھ ایک کاربوہائیڈ مشروب ہے۔ یہ بلڈ شوگر کی سطح کو کنٹرول کرنے میں مدد کرتا ہے۔بادام کے دودھ میں وٹامن ڈی اور کیلشیم ہوتا ہے اس لیے ہڈیوں کی مضبوطی کا سبب بنتا ہے۔

بادام کے دودھ میں صحت مند تیل کی کافی مقدارہوتی ہے۔ جیسے مونوسریٹوریٹ فیٹی ایسڈ اور پولی ساسٹریٹ فیٹی ایسڈ، جو دل کی صحت کے لئے اچھے ہیں۔ بادام کا دودھ پینے سے ایل ڈی ایل کولیسٹرول خراب ہو سکتا ہے اور اچھے ایچ ڈی ایل کولیسٹرول میں اضافہ ہوتا ہے۔ اس طرح دل کی صحت میں بہتری آ سکتی ہے۔بادام کا دودھ وٹامن ای کا ایک اچھا ذریعہ ہے ، جو چربی میں گھلنشیل وٹامن ہے جو جسم کے خلیوں کو کسی قسم کے نقصان سے بچانے کے لیے درکار ہوتا ہے۔ وٹامن ای جسم میں سوجن اور آکسیڈیٹیو تناؤ سے بھی لڑتا ہے۔ اس طرح دائمی بیماری کے خطرے کو روکتا ہے۔پٹھوکی حفاظت بادام کے دودھ میں موجود وٹامن ای الزائمر کی بیماری کی رفتار کو سست کرنے میں مدد کرتا ہے۔تحقیق سے پتا چلا ہے کہ وٹامن ای ذہنی کارکردگی کو بہتر بناتا ہے اور الزائمر کی بیماری کے خطرے کو کم کرتا ہے لییکٹوزاور دیگر دودھ کے اجزاء سے پاک

 

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published.