وائٹ ہیڈز ، بلیک ہیڈز ، چھائیاں ، داغ دھبے اور سیاہ حلقوں سے نجات حاصل کرنے کے لیے چند پتے استعمال کریں

نیم میں قدرت نے بے انتہا فائدے رکھے ہیں. اس میں وٹامن سی پایا جاتا ہے. اس کے پتے، پھل اور ڈالیاں سب اینٹی بیکٹریل ہیں. یہ جلدی امراض کے لیے انتہائی مفید ہے.

نیم کے خشک پتوں کا سفوف بنا کر اس میں پانی یا عرق گلاب ملا کر چہرے پر لگائیں اور چند منٹ بعد چہرے کو دھو لیں. اس سے کیل مہاسے ختم ہو جائیں گے ۔

نیم کے پتے 1 لیٹر پانی میں ڈال کر ان کو ابال لیں اور اس پانی کو محفوظ کر لیں.

روز سونے سے پہلے چہرے کو اس پانی سے صاف کر لیا کریں. اس سے وائٹ ہیڈ، بلیک ہیڈز، چھائیاں، داغ دھبے اور سیاہ ہلکے ختم ہو جائیں گے۔

نیم خون کو صاف کرتا ہے اور یہ جوڑوں کے درد میں بھی فائدہ مند ہے.

اگر مسوڑوں میں انفیکشن ہو جائے تو نیم کے پتوں کے ابلے ہوئے پانی سے کلیاں کریں۔

بالوں میں سکری ،خشکی کے خاتمے کے لئے آپ جو بھی تیل استعمال کرتے ہیں اس میں 2 سے 3قطرے نیم کا تیل ڈال کر استعمال کیا کریں۔

نیم کے تازہ ننھے پتے کھانے سے خسرہ اور چیچک سے نجات مل جاتی ہے۔

نیم کے پتے کھانے سے کھجلی اور خارش کا خاتمہ ہوتا ہے۔ یہ جگر اور خون کو صاف کرتا ہے۔

آگ کے جلے ہوئے زخم پر نیم کے خشک پتوں کا لیپ لگانے یا نیم کا تیل لگانے سے زخم جلدی بھر جاتا ہے۔

نیم کے تیل کے 2 قطرے پانی میں ملا کر بلیک ہیڈز پر روزانہ لگائیں تو اس سے بلیک ہیڈز ختم بھی ہو جائیں گے اور دوبارہ بھی کبھی نہیں ہوں گے۔

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published.