بالوں کے تمام مسائل سے نمٹنے کے لئے لاجواب تیل، جانیئے پیاز کا تیل گھر میں بنانے کا صحیح طریقہ

بالوں کو گرنے سے روکنے کے لئے اور ان کی بہترین نشونما کے لئے پیاز کا تیل بےحد مشہور ہے اور پیاز کے رس یا تیل کا استعمال بالوں کے دیگر مسائل کو دور کرنے کے لئے استعمال کیا جاتا ہے لیکن اکثر ہم اصل اور خالص تیل کے لئے تلاش میں رہتے ہیں اور اگر یہ مل بھی جائے تو پیاز کا خالص اور ملاوٹ سے پاک تیل ہے یا نہیں شبہ ذہن میں رہتا ہے۔

لیکن آج ہم آپ کو ڈاکٹر بلقیس کا بتایا ہوا ایسا طریقہ بتانے والے ہیں جس سے آپ خود گھر میں پیاز کا تیل بنا سکتے ہیں تو آیئے پھر جان لیتے ہیں گھر میں پیاز کا خالص تیل نکالنے کا طریقہ۔

پیاز کا تیل بنانے کا طریقہ

ایک پتیلی میں ایک کپ تِل کا تیل لیں۔

اب 2 عدد بڑے سائز کے پیاز چھلکے سمیت کاٹ لیں۔

اب چولہا جلا لیں اور تِل کا تیل گرم کریں پھر اس میں کٹے ہوئے پیاز شامل کر لیں۔

پیاز کر بلکل ہلکی آنچ پر اتنا پکائیں کہ اس کا پانی ختم ہو جائے مگر پیاز لال نہ ہو اور جلے نہیں۔

تِل کا تیل بہت جھاگ بنا دیتے ہیں اس لئے گہرا پتیلا استعمال کریں تاکہ یہ تیل اُبل کر اوپر نہ آئے۔

اب پیاز اور تیل کو چھان کر لاگ الگ کر لیں۔

اب اس تیل کو ٹھنڈا کر لیں اور اس میں ایک کپ السی کا تیل شامل کریں۔

اب یہ تیل روزانہ بالوں میں لگائیں اس سے بال لمبے گھنے سیاہ اور چمکدار ہوں گے۔

Sharing is caring!

Sharing is caring!

Categories

Leave a Reply

Your email address will not be published.